جلیان والا ایکسپریس کے مسافر کے پاس سے 11لاکھ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی برآمد

امرتسر:پنجاب کے امرتسر میں گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے ویاس ریلوے اسٹیشن پر جلیانوالا ایکسپریس ٹرین سے ایک شخص سے500اور1000روپے کے منسوخ شدہ نوٹوں کی شکل میں 11 لاکھ روپے برآمد کئے۔
ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل روہت چودھری نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ انچارج دھرمیندر کلیان نے ویاس ریلوے اسٹیشن پر امرتسر آ رہی جلیانوالا ایکسپریس ٹرین میں سوار مسافر کے پاس سے یہ رقم بر آمد کی۔
پکڑے گئے شخص کی شناخت اتر پردیش میں فیض آباد کے راجیو عرف راجو کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man arrested with rs 11 lakh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply