بنارس میں دوہزار کا نقلی نوٹ بھنانے کی کوشش میں نوجوان گرفتار

وارانسی:مرکزی سرکار کی جانب سے 500اور ایک ہزارکے پرانے نوٹ بند کئے جانے کے بعد نئے اور کھلے روپوں کی زبردست قلت کے درمیان آج اترپردیش کے وارانسی کے منڈواڈیہہ علاقہ میں پولیس نے ایک نوجوان کو دو ہزارروپے کے جعلی نوٹ رکھنے کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا نام راکیش سونکر ہے۔
ابتدائی پوچھ گچھ میں اس نے بتایا ہے کہ نیا نوٹ اسے سڑک پر پڑا ہوا ملا تھا جسے لے کر وہ دوا کی دوکان پر گیا تھا کہ نوٹ چلے گا یا نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ غازی پور کا راکیش نیا نوٹ لے کر ایک دوکان پر دوا خریدنے گیا تھا۔ دوکاندار نے شک ہونے پر اسے پکڑکرپو لیس کے حوالے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ نوٹ کی رنگین فوٹو کاپی کرائی گئی ہے۔ پورے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man arrested with fake 2000 note in varanasi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply