کولکاتاائیر پورٹ کو اڑانے کی دھمکی دینے والانوجوان گرفتار

کلکتہ:کلکتہ پولس نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو مسلسل پولس ہیڈ کوارٹر لال بازار کو فون کرکے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے رہا تھا۔ پولس ذرائع کے مطابق پولس ہیڈ کوارٹر لال بازار کو کل شام اور آج صبح نامعلوم شخص نے فون کرکے ائیر پورٹ کو اڑانے کی دھمکی دے رہا تھا۔
اس کے بعد ہی ائیر پورٹ پر سیکوڑٹی سخت کردی گئی۔ نیتاجی سبھاش انٹر نیشنل ائیر پورٹ دمدم میں سی آئی ایف ایف کے اہلکاروں نے کھوجی کتے کی مدد سے تلاشی مہم چلائی مگر انہیں کچھ بھی نہیں ملا۔آج صبح بھی تین فون کال موصول ہوئیں۔
آخر کار پولس نے دھمکی دینے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار نوجوان ارونوا سنگھا شمالی 24پرگنہ کے سوروپ نگر کا رہنے والا ہے۔بدھان نگر پولس کمشنریٹ اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man arrested for bomb threat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply