گائے کی سیاست ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لیے سب سے بڑا خطرہ:ممتا بنرجی

کلکتہ:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں دو مہینے قبل ہی شاندار جیت حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس کی سربراہ ار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کلکتہ شہر کے قلب میں منعقد سالانہ ریلی میں کہا کہ گائے کی سیاست ملک کی سالمیت اور اتحاد کیلئے عظیم خطرہ ہے۔
انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ بنگال میں اس طرح کی سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گائے کی سیاست نے سماجی تانے بانے کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے۔
پارٹی کے شہید دیوس پر منعقد ریلی میں ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ کچھ لوگ ایک خاص سیاسی جماعت کی طرف سے یا پھر پارٹی کی حامی جماعت کی طرف سے لوگوں کے پاس جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس گائے ہے یا نہیں اور کتنی ہے انہوں نے کہا کہ یہ پوچھ تاچھ کرنے کا حق انہیں کس نے دیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو اپنے پسند کی چیز کھانے اور پہننے کا حق ہے ؟
میں ساڑی پہنتی ہوں تو دوسرے کو کیوں اعتراض ہوگا ؟ کچھ خواتین یہاںشلوار پہنتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ، بنگال میں کچھ لوگ دھوتی پہنتے ہیں تو کوئی لنگی پہنتا ہے مگر یہاں کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
آپ کون ہوتے ہیں فیصلہ کرنے والے؟وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پوچھا کہ کیا کچھ لوگ یہ فیصلہ کریں گے ہندوستانی عوام کو کیا کھاناچاہیے اور کیا نہیں کھانا چاہیے ؟ کیا یہ ممکن ہے؟ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں پولرائزیشن کی سیاست کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mamta benerji is against cow politics in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply