وزیر اعلیٰ بنگال کی لتا منگیشکر کو 88ویں سالگرہ کی مبارکباد

کلکتہ:(یواین آئی)بالی ووڈ کی ”نائٹ اینگل“بھارت رتن اور ملک کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر جنہوں نے اپنی آواز سے ایک پوری نسل کو متاثر کیا ہے، آج 88سال کی ہوگئیں۔ان کے یوم پیدائش پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے فیس بک پر لتا منگیشکر کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”عظیم لجینڈ گلوکارہ کو ان کی یوم پیدائش کی مبارک باد“۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے لتا جی اس تصویر کے اوپر ان کا گایا ہوا مشہور نغمہ ”اے میرے وطن کے لوگوں“ بھی لکھا ہے۔ لتاجی کے یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی سمیت ملک کی تمام بڑی شخصیات نے مبارک باد پیش کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mamta banerjee wishes lata mangeshkar on her 88th birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply