مودی مخالف محاذ تشکیل دینے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ممتا بنرجی کا دہلی سفر

نئی دہلی: ملک گیر پیمانے پر غیر بی جے پی پارٹیوں پر مشتمل ایک مودی مخالف محاذ تشکیل دینے کی کوشش میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دہلی پہنچ گئیں ۔
چونکہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہورہا ہے اس لیے ترنمول کانگریس کی سربراہ اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتیں۔ اس لیے تیسرے محاذ کو ایک نئے نام ”وفاقی محاذ“ سے تشکیل دینے کے لیے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے تمام ہم خیال قومی ،صوبائی اور علاقائی پارٹیوںکے سربراہوں سے ملاقات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال اور جنتا دل یونائیٹڈ کے منحرف لیڈر شردیادو کے علاوہ تیلگو دیشم اور شیو سینا رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔
وفاقی محاذ کا خیال 19مارچ کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے ساتھ ملاقت کے دوران آیا تھا۔ راؤ نے نے ممتا سے ملاقات کر کے 2019کے لوک سبھا انتخابات کے لی ایک محاذ تشکیل دینے میںدلچسپی دکھائی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mamata in delhi to meet opposition leaders anti modi front to get new push in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply