ممتا نے نوٹ منسوخی سے عین قبل بی جے پی کے تمام اراضی سودوں کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے نوٹ پر پابندی سے ایک مہینے قبل تک بی جے پی نے جو اراضی خریدی ہے اس کی جانچ سپریم کورٹ کے کسی جج کی نگرانی میں کرائی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ 8نومبر کو نوٹ بند کرنے کے اعلان سے پہلے ہی بی جے پی نے ملک بھر میں بڑے پیمانے جائدادیں خریدیں اور اپنے کھاتے میں روپے جمع کرائے۔
اسمبلی میں نوٹ پر پابندی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ نوٹ پرپابندی سے عین قبل بڑے پیمانے پر جائداد کی خریداری بی جے پی کی بدنیتی کو واضح کرتی ہے اور ہم اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی کالا دھن کی حمایت نہیں کرتا ہے۔
ہم سب کالے دھن کے خلاف ہیں۔مگر حکومت نے جس بے ڈھنگے پن سے راتوں رات اس فیصلہ کا اعلان اور اس کو نافذ کردیا جس کی وجہ سے عام آدمی زبردست پریشانیوں سے دوچار ہوگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mamata demands judicial probe into pre note ban land in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply