ممتا بنرجی نے ایشور اور اللہ کے نام سے حلف لیا

کولکاتا: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی لگاتار دوسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جمعہ کو حلف برداری ہو گئی۔سفید ساڑی میں ملبوس ممتا ایشور اور اللہ کے نام رپ بنگلہ زبان میں حلف لیا ۔ ان کے ساتھ ان 41رکنی جمبو کابینہ نے بھی حلف لیا۔
ان کی کابینہ میں پہلی بار 17نئے چہرے ہیں۔تقریب حلف برداری کولکاتا کے معروف ریڈ روڈ پر منعقد کی گئی تھی جس میں30ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔اس اک نام تو ریڈ روڈ ہے لیکن اس میں کچھ ’سرخ ‘نہیں تھا۔اس سڑک کو اس شاندار تقریب کے لیے کئی روز سے سجایا سنوارا جا رہا تھا۔لیکن دور دور تک اس تقریب کے دوران لال قالین نظر نہیں آیا ۔ صرف نیلے اور ہرے قالین بچھے تھے۔
ایک بہت بڑ اسٹیج لگایا گیا تھا جس پر جا بجا ایر کنڈیشنڈ نصب تھے اور اہم شخصیات کے لیے ایک بہت بڑی گیلری سجائی گئی تھی ۔ سڑک کے ہر طرف ممتا بنرجی کے قد آدم کٹ آو¿ٹ لگے دکھائی دے رہے تھے۔تقریب میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان جو کہ آئی پی ایل کی کرکٹ ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں،اور امیتابھ بچن بھی موجود تھے۔لیکن قابل ذکر وہ سیاسی شخصیات تھیں جن کی قومی سطح پر کافی اہمیت ہے۔
ان میں مرکزی وزراءارون جیٹلی،بابل سپریو،بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ غیر ملکی مہمان کے طور پر بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے موجود تھے۔

Title: mamata begins her second stint in west bengal | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply