عالمی مادری یوم زبان پر بنگال لسانی تحریک کے شہیدوں کو ممتا بنرجی کا خراج عقیدت

کلکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر 1952میں بنگلہ زبان کی تحریک کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام زبانیں یکساں ہیں اور ہم سب کو مافی ضمیر کی ادائیگی اپنی مادری زبان میں کرنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”تمام زبانیں برابر ہیں اور مافی ضمیر کی ادائیگی مادری زبان سے زیادہ بہتر کسی اور زبان میں نہیں ہوسکتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ میں 21فروری کو اپنی زبان کیلئے قربانی دینے والوں کو فراموش کیسے کرسکتی ہوں۔ہم 1952میں مادری زبان کی تحریک کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر ہم سب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ 21فروری 1952کو ڈھاکہ یونیورسٹی، جگن ناتھ کالج اور میڈیکل کالج کے طلباءنے مشرقی پاکستان میں بنگلہ کو قومی ز بان کا درجہ دلانے کیلئے تحریک چلائی جہاں پولس نے گولی چلائی اور کئی طلباءشہید ہوگئے ہیں۔

Title: mamata banerjee pays tribute to 1952 language movement martyrs | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply