نوٹ بندی سے ملک کی عوام تکلیف و مشکلات کا سامنا کررہی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ:وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ کی تشہیر کا الزام عاید کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ پرپابندی عاید کیے جانے سے ملک کو 1.5لاکھ کروڑ روپیہ کا نقصان ہوا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ 1.28لاکھ کا کا نقصان افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ نوٹ پر پابندی کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک کی عوام تکلیف و مشکلات کا سامنا کررہی ہے اور مودی جی جھوٹ پھیلارہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی نوٹ پر پابندی کے خلاف مسلسل تحریک چلارہی ہیں۔
ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی بنگال سے دہلی تک اس ایشو کو اٹھارہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mamata banerjee hits out at modi govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply