وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی کی احمد پٹیل کو مبارک باد

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے راجیہ سبھا انتخاب میں گجرات سے سینئر کانگریسی لیڈر اور پارٹی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کی جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”احمد پٹیل جی مبارک باد، بڑی لڑائی ، اچھی لڑائی اور اچھی جیت کیلئے“۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اشاروں میں ہی احمد پٹیل کو شکست دینے کیلئے کانگریسی ممبران اسمبلی حمایت حاصل کرنے کی بی جے پی کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ کل دیر رات کافی ڈرامہ بازی کے بعد کانگریس کے امیدوار احمد پٹیل کو 44ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار دیا ہے۔اس سے قبل کانگریس کو کراس ووٹنگ کرنے والے دو کانگریسی لیڈروں کے ووٹ کو رد کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کا دروازہ پرتین بار دستک دینا پری۔ بی جے پی نے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی بات رکھی مگر رات میں الیکشن کمیشن نے کراس ووٹنگ کرنے والے دو کانگریسی ممبران کے ووٹ کو رد کردیا۔اس کے بعد ہی احمد پٹیل کی جیت یقینی ہوسکی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mamata banerjee congratulates ahmed patel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply