مالیگاؤں بم دھماکہ کے کلیدی ملزم پروہت کی قسمت کا فیصلہ 22ستمبر کو متوقع

ممبئی:مہاراشٹر کے مسلم گنجا ن آبادی والے شہر مالیگاؤں میں سال 2008 میں ہونے والے بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم لفٹنٹ کرنل شریکانت پروہت کی قسمت کا فیصلہ کل یعنی 22ستمبر کو متوقع ہے۔
موصولہ ذرائع کے مطابق ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ایس ڈی ٹیکولے کے سامنے فریقین اور مداخلت کار کے وکلاکی بحث کا گذشتہ ہفتہ ہی اختتام عمل میںآیا تھا جس کے عدالت نے فیصلہ ظاہر کرنے کے لیئے کل کی تاریخ متعین کی تھی۔
ایک جانب جہاں کرنل پروہت نے عدالت کو بتایا کہ اس کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کے لئے ضروری ”اجازت نامہ“ (سینکشن) قانون کے مطابق نہیں ہے اور اس میں بہت سی خامیاں ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تحقیقاتی دستہ نے اس معاملے میں جبراًپھنسایا ہے وہی دوسری جانب متاثرین کی ایما پر جمعیت علماءکے ذریعہ مداخلت کار بنے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے سامنے پختہ ثبوت وشواہد موجود ہیں کہ ان دھماکوں کی سازش میں کرنل پروہت دیگر ملزمین کے ہمراہ ملوث تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malegaon bomb blast case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply