مالیگاؤں دھماکہ کے ملزم کرنل پروہت کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ نے این آئی اے کو نوٹس جاری کردیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مالیگاؤں بم دھماکہ کے ملزم کرنل پرساد پروہت کی درخواست ضمانت پر مہاراشٹر حکومت اور قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہاہے۔ کرنل پروہت نے بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی ضمانت کی عرضی خارج کئے جانے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار نے اسی بم دھماکہ معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دی گئی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے یکساں سلوک کی بنیاد پر ضمانت منظور کئے جانے کی درخواست کی۔
کرنل پروہت کی دلیل ہے کہ وہ آٹھ سال سے جیل میں بند ہیں اور انہیں اس معاملے میں ہائی کورٹ سے انصاف نہیں ملا ہے۔ ان کی دلیل ہے کہ ہائی کورٹ نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم تو دے دیا لیکن انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ لہذا انہیں بھی یکساں سلوک کی کی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔ کرنل پروہت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے فوج کے کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ پر غور نہیں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ فوج کے لئے انٹیلی جنس کا کام کرتے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malegaon blast sc issues notice to nia maharashtra govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply