سپریم کورٹ نے مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ میں لیفٹننٹ کرنل پروہت کوضمانت پر رہا کر دیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 2008کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں لیفٹننٹ کرنل سری کانت پرساد پروہت کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ پروہت نے ممبئی ہائی کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت خارج کیے جانے کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ کرنل 2008میں گرفتاری کے بعد سے ہی جیل میں تھے۔ کرنل نے سپریم کورٹ کا بتایا کہ وہ ایک فوجی کے طور پر کام کر رہے تھے اور کسی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث نہیں تھے۔جسٹس اگروال پی کے اور جسٹس ساپرے اے ایم پر مشتمل دو ججی بنچ نے گزژتہ ہفتہ مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے کے بعدفیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سماعت کے دوران سینیئر وکیل ہریش سالوے نے پروہت کی پیروی کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ ان کا موکل گذشتہ 9سال سے جیل میں ہے لیکن ابھی تک اس کے خلاف الزامات طے نہیں کیے گئے۔ علاوہ ازیں پروہت کو کے خلاف ایک الزام مکوکا کی عدالت پہلے ہی خارج کر چکی ہے ۔مکوکا کی ایک خصوصی عدالت نے رولنگ دی تھی کہ انسدا دہشت گردی دستہ نے پروہت اور دیگر 10کے خلاف غلط طریقہ سے اس قانون کا غلط استعمال کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malegaon blast case supreme court grants bail to lt colonel purohit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply