ممبئی ہائی کورٹ سے مالیگاو¿ں بم دھماکے کیس کی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ کی ضمانت منظور

ممبئی: مالیگاو¿ں بم دھماکوں کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کی درخواست ضمانت کی قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی جانب سے مخالفت نہ کیے جانے بلکہ اسے ضمانت دیئے جانے کی سفارش کرنے کے بعد آج یہاں ممبئی ہائی کورٹ نے سادھوی پرگیا سنگھ کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ ساتھی ملزم کرنل پروہیت کی درخواست ضمانت یہ کہہ کر مسترد کردی کہ ملزم کے خلاف بادی النظر میں شواہد موجود ہیں۔ سادھوی کو ضمانت دیئے جانے کے خلاف جمعیت علماء نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور عدالت کے اس فیصلہ کو چیلنج کیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سادھوی پرگیا سنگھ نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت داخل کی تھی جس کے دوران ملک کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی NIAنے ایک جانب جہاں اس کی مخالفت نہیں کی تھی وہیں دوسری جانب اس نے سادھوی کو ضمانت دیئے جانے کی یہ کہہ کر سفارش کی تھی کہ سادھوی پر مکوکا قانون کا غلط استعمال کیا گیا تھا اور سادھوی کے خلاف جن تفتیشی ایجنسیوں نے ماضی میں تفتیش کی تھی۔ انہوں نے جن گواہان کے بیان کو درج کیا تھا وہ اے ٹی ایس کے دباو¿ میں تھا اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیونکہ گواہان اپنے بیانات سے منحرف ہوچکے ہیں۔ ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس پھانسلکر جوشی نے اپنے76صفحات پر مشتمل حکم میں کہا کہ سادھوی پر مکوکا قانون کے نفاذ کے تعلق سے سپریم کورٹ نے بھی اپنے ایک فیصلہ میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے لہذا سادھوی پر مکوکا قانون کا نفاذ غلط کیا گیا ہے یا صحیح اس کا فیصلہ مقدمہ کی سماعت کرنے والی عدالت کریگی البتہ ہائی کورٹ استغاثہ کے ان دلائل سے متفق ہے کہ مکوکا کا نفاذ غلط کیا گیا تھا۔ دو رکنی بینچ نے سادھوی کے وکلاءکی جانب سے طبی بنیاد پر ضمانت دیئے جانے کا بھی اپنے حکم میں تذکرہ کیا ہے اور کہا ہی کہ سادھوی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اور فی الوقت اس کا آیورویدک طریقہ علاج سے علاج جاری ہے نیز جلد افاقہ حاصل کرنے کے لیئے اسے ایلو پیتھی طریقہ علاج سے اسپتال میں داخل ہوکر علاج کرنا ضروری ہے لہذا طبی بنیاد پر کی گئی درخواست ضمانت سے عدالت اتفاق کرتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malegaon blast case sadhvi pragya singh gets bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply