مالیگاؤں دھماکوں کا ایک اور کلیدی ملزم میجر رومیش ضمانت پر رہا

ممبئی: (یو این آئی)یکے بعد دیگرے کے مترادف مالیگاؤں2008 بم دھماکہ معاملے کے ملزمین ضمانت پر رہا ہوتے جارہے ہیں اور آج اس میں مزید ایک کا اس وقت اضافہ ہوگیا جب ممبئی ہائی کورٹ کی دو ججی بینچ نے اس معاملے کے اہم ملزم ریٹائرڈ میجر رومیش اپادھیائے کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کر دیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس سادھنا جادھو نے ملزم رومیش اپادھیائے کو ”پیریٹی“ یعنی کے یکسانیت کی بنیاد پر ضمانت پر رہا کیے جانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضمانت کی مخالفت کرنے والے سرکاری وکیل اور متاثرین کے وکلا کو بتایا کہ اب جبکہ سپریم کورٹ نے کرنل پروہت کو ضمانت پر رہا کردیا ہے جس کا کردار عرض گذارسے قدرے زائد تھا ا عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیںکہ وہ ملزم کو ضمانت پر رہا کردے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malegaon blast accused major ramesh upadhyay gets bail from bombay high court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply