مالیگاو¿ں دھماکہ کیس کے ملزم کرنل پروہت ضمانت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے

نئی دہلی: سال 2008 کے مالیگاو¿ں بم دھماکے کیس میں ملزم سابق فوجی افسر لیفٹننٹ کرنل پرساد سری کانت پروہت نے بمبئی ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے کے بعد ضمانت کے لئے آج سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔ ہائی کورٹ سے اس معاملے کے اہم ملزمان میں سے ایک سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو گزشتہ دنوں ضمانت دے دی لیکن کرنل پروہت کو ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ کرنل پروہت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ آٹھ سال سے جیل میں بند ہیں۔ اس صورت میں ہائی کورٹ نے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے فوج کی کورٹ آف انکوائری رپورٹ پر غور نہیں کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ فوج کے لئے خفیہ طورپر کام کرتے تھے۔ چیف جسٹس جے ایس کیہر نے درخواست گزار کو یقین دلایا کہ وہ ان کی درخواست پر غور کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malegaon blast accused lt col purohit moves sc seeking bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply