مالدیپ کے وزیر خارجہ کی سشما سوراج سے ملاقات

نئی دہلی: نیویارک میں اگلے ماہ دولت مشترکہ وزارتی کام گروپ (سی میگ) کے اجلاس کے پہلے مالدیپ کے وزیر خارجہ محمد اسیم نے آج یہاں وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور ان کے ملک کی تازہ سیاسی سرگرمیوں کی معلومات دینے کے ساتھ دو طرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سال کے شروع میں مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت میں انہوں نے سی میگ کے ذریعہ مالدیپ کے خلاف جانبدار اور تادیبی کارروائی کو روکنے میں ہندوستان کا تعاون مانگا تھا۔ سی میگ پر دولت مشترکہ ممالک سیاسی اقدار کی حفاظت کے مقصد سے ہرارے منشور پر عملدرآمد کی ذمہ داری ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اس ملاقات کے بارے میں اطلاع دی کہ ڈاکٹر اسیم نے مالدیپ حکومت کے اقوام متحدہ اوردولت مشترکہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور اس کے بارے میں اپنے اندازے کے بارے میں بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maldivian foreign minister meets sushma swaraj in new delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply