مالدیپ پر حملہ کیا جائے: سبرامنیم سوامی کے بیان پر مالے میں ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی

مالے: مالدیپ میں جبکہ صدارتی انتخابات میں محض ایک ماہ رہ گیا ہے راجیہ سبھا کے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کا الیکشن میں دھاندلی کیے جانے پر مالدیپ پر فوجی چڑھائی کرنے کا مشورہ دینے سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق مالدیپ کے خارجہ سکریٹری سریر نے ہندوستانی ہائی کمشنر متعین مالے کو طلب کر کے انہیں سوامی کے ٹوئیٹ پر اظہار ناخوشی نامہ تھمایا۔حکومت مالدیپ نے حکومت ہند کوبھی سیاست میں تبدیلی کے حوالے سے ایک مکتوب دیا جس میں سوامی کے اس بیان پر سخت صدمہ کا اظہار کیا گیا ہے۔

سریر اور مشرا کے درمیان ملاقات صبح 11بجے خارجہ دفتر میں ہوئی۔اس کے بعد سات ممالک کے سفیروں کا اجلاس ہوا جس میں 23ستمبر کو مالدیپ میں انتخابات کی تفصیل سے انہیں آگاہ کیا گیا۔واضح ہو کہ 24اگست کو سوامی نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ”اگر انتخابات میں دھاندلی ہوتی ہے تو ہندوستان کو مالدیپ پر حملہ کر دینا چاہیے“۔

سوامی کے اس ٹوئیٹ کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ یہ سوامی کا اپنا بیان ہے۔ اور یہ بیان حکومت ہند کے نظریہ کا عکاس نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maldives calls india envoy after tweet by subramanian swamy to invade in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply