ملیالم فلم ساز سریش گوپی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ملیالم فلم اداکار سریش گوپی ناتھن کے طور پر کیرالہ میں ایک گلیمرس چہرہ مل گیا جو ریاست میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنوں پر مارکسی کیڈر کی طرف سے پرتشدد حملوں کو پارلیمنٹ اور سڑک دونوں جگہ اجاگر کرے گا۔
اقلیتی اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی کی رہائش گاہ پر آج صبح راجیہ سبھا میں نامزد ممبر پارلیمنٹ مسٹر گوپی ناتھن نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔اس موقع پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپندر یادو اور جھارکھنڈ کے شہری ترقی کے وزیر سی پی سنگھ موجود تھے۔مسٹر سریش گوپی ناتھن کو اس کے شیدائی سریش گوپی کے نام سے پکارتے ہیں۔
اس موقع پر مسٹر نقوی نے کہا کہ مسٹر گوپی کے طور پر بی جے پی کو کیرالہ میں ایک مقبول چہرہ مل گیا ہے۔وہ پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر کیرالہ کے مسائل کو اٹھائیں گے۔ مسٹر گوپی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پارٹی نے ملک کی خدمت کا موقع دیا ہے۔وہ کیرالہ کے لوگوں کے مسائل کو ترجیجی بنیاد پر ملک کے سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malayalam superstar suresh gopi makes it official joins bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply