ہند۔چین جنگ پر ہینڈرسن بروکس رپورٹ کو عام کیا جائے:لوک سبھا میں بی جے ڈی لیڈر کا مطالبہ

نئی دہلی : لوک سبھا میں بیہجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے ممبر پارلیمنٹ بھرتری مہتاب نے مطالبہ کیا کہ 1962 کی ہندوستان چین جنگ کی وجوہات کی تحقیقات کیلئے برطانوی فوجی افسر ہینڈرسن بروکس کی مشہور رپورٹ کو عام کیا جائے تاکہ 55 سال پہلے ایک ”گھمنڈی وزیر“کی غلطیوں سے سبق حاصل کیا جا سکے۔
بی جے ڈی کے رہنما بھرتری مہتاب نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ کیا۔مسٹر مہتاب نے کہا کہ حال ہی میں ایک ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناتھورام گوڈسے کے بیان کو رازداری کے زمرے سے باہر کرکے عوامی کرے تاکہ لوگوں کو اس کے خیالات کے بارے میں پتہ چل سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان ایک متحرک جمہوریت ہے۔ ایسا ہی ایک دستاویز 1962 کی جنگ کی وجوہات کی تفتیش کرنے والے ہینڈرسن بروکس کی رپورٹ بھی ہے جسے 1963 میں مطالعہ کے بعد تیار کیا گیا تھا۔ اس میں ہندستان چین جنگ کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس “ہمالین بلنڈر” نامی رپورٹ میں اس وقت کے وزیر دفاع وی کے کر شن مینن کی غلطیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیں ماضی کی غلطیوں کی معلومات دے کر ایک سبق سکھاتی ہے اور ملک کو ایسے سبق کی ضرورت ہے۔ اس سے ہمیں پتہ چل سکے گا کہ ایک “گھمنڈی وزیر” نے کیا غلطیاں کیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Make henderson brooks report on 1962 indo china war public mp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply