گائے کو قومی جانور قرار دے کرگؤ کشی پر عمر قید دی جائے:راجستھان ہائی کورٹ

جے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے سفارش کی ہے کہ گائے کو قومی جانور کا درجہ دیا جائے اور گائے کے ذبیحہ پر تین سال کی قید کی سزا میں توسیع کر کے اس کو عمر قید میں بدل دیا جائے۔ عدالت کے جج مہیش چندر شرما نے ریاست کے دارالخلافہ جے پور کے قریب ایک گؤ شالہ میں ناقص انتظامات کے خلاف ایک عذر داری پر سماعت کرتے ہوئے یہ سفارش کی۔
راجستھا ن ہائی کورٹ کی یہ سفارش ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب کئی ریاستوں میں مویشیوں کی خرید و فروخت اور انہیں ذبح کرنے کے حوالے سے جاری کیے گئے مرکزی حکومتی نوٹی فکیشن کے خلاف احتجاج کیاجا رہا ہے اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مغربی بنگال، کیرل اور تمل ناڈونے اس امر کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ مویشیوں کو کاٹنے کے حوالے سے ریاستوں کو اپنا قانون بنانے کا حق حاصل ہےمرکزشی حکومت کے نوٹی فکیشن کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

Title: make cow national animal life term for slaughter court recommends | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply