بہار میں بڑا ٹرین حادثہ ٹلا،راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں روک دی گئیں

کھگڑیا:بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے برونی-کٹیہار ریل سیکشن پراس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب عین وقت پر کچھ گاؤں والوں نے ریل حکام کو ریل پٹری کی فش پلیٹیں اور جوائنٹ وولٹ کھولے جانے کی اطلاع دی۔
ریلوے کے سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ صبح مانسی اور مہیش کھنٹ اسٹیشنوں کے درمیان کچھ سماج دشمن عناصر نے ڈاون ریل پٹری کی فش پلیٹ اور جوائنٹ وولٹ کھول د یے تھے۔ اسی دوران وہاں سے گزر رہے دیہاتیوں نے اسے دیکھا اور اس کی اطلاع مانسی اسٹیشن پر ریل حکام کو دی۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی احتیاط کے طور پر نئی دہلی –
ڈبروگڑھ راجدھانی ایکسپریس، کٹیہار-پٹنہ انٹرسٹی ایکسپریس، برونی-کٹیہار اور کٹیہار-حاجی پور سواری گاڑی کو قریب تین گھنٹے تک مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ ریلوے ٹریک انسپکٹر کی نگرانی میں پٹری کو درست کرنے کے بعد ٹریفک کو بحال کرا دیا گیا ہے۔

Title: major accident averted in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply