کولکاتا میں فلائی اوور گر گیا، 5ہلاک کئی زخمی

کولکاتا: کولکاتا کے ایک زبردست بھیڑ بھاڑ والے علاقہ مجیرہاٹ میں ایک بڑے فلائی اوور کا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا جس کے نیچے دب کر 5افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوگئے۔

فلائی اوور کے مبہ کے نیچے متعدد لوگوں کے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔ ادھر سے گذر رہی کئی کاریں، اسکوٹر اور بسیں بھی اس کی زدمیں آگئیں۔مقامی لوگوں نے لوگوں کو بچانے کاکام شروع کر دیا اور کم از کم11افراد کو ملبہ کے نیچے سے کھینچ کر نکالا اور انہٰں قریب ہی واقع فوجی اسپتال اور ایس ایس کے ایم میدیکل کالج اینڈ ہاسپتل منتقل کر دیا۔

یہ پل جس وقت گرا تو اس وقت وہاں ٹریفک کا اژدہام تھا ۔بج بج سیالدہ ریلوے لائن پر ریل ٹریفک وقتی طور پر روک دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Majherhat bridge collapses in kolkata many feared trapped in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply