اترپردیش کے مین پوری میں اراضی تنازعہ تشدد میں تبدیل، فائرنگ میں ایک خاتون ہلاک

مین پوری: اتر پردیش میں مین پوری کے شہر کوتوالی علاقے میں پولیس چوکی میں طے کیے جانے والے زمینی تنازعہ نے بحث و تکرار کے بعد تشدد کی شکل اختیار کر لی اور چوکی کے اندر ہی فریقین نے فائرنگ شروع کر دیجس میں گولی لگنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی علاقے کے رہنے والے ایوب اور وسیم کے درمیان طویل عرصے سے ایک پلاٹ پر تنازعہ چل رہا تھا۔
کل رات تقریباً آٹھ بجے کے بعد دونوں پارٹیاں پولیس چوکی گئیں۔ وہاں پہلے سے ہی تین خواتین کے درمیان مارپیٹ ہو رہی تھی۔ پولیس کی موجودگی میں ہی دونوں طرف کے لوگ آپس میں جھگڑنے لگے۔ اس دوران ایک شخص نے گولی چلائی جو ایوب خان کی بیوی انیسہ (45) کو لگی۔ سنگین حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں کیس درج کرا دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mainpuri woman shot dead inside a police station over land dispute in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply