مدھیہ پردیش کی سڑکیں امریکہ کی سڑکوں سے زیادہ بہتر ہیں:وزیر اعلیٰ چوہان

اندور: یہ دعویٰ کرنے کے بعد کہ مدھیہ پردیش کی سڑکیں امریکہ کی سڑکوں سے زیادہ بہتر ہیں وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھتے ہیں اور انہیں حقیقت کا روپ دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتا ہوں۔
انہوںنے یہاں دوستان مدھیہ پردیش کانفرنس 2018سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مدھیہ پردیش بدل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی میدان میں بھی مدھیہ پردیش دنیا میں سب سے آگے ہے۔
ہم تسلسل سے دو عددی شرح نمو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ریاست میں بنیادی ڈھانچہ کو ترقی دینے کے لیے قابل ذکر کوششیں کی گئیں۔اکتوبر2017میں واشنگٹن میں امریکہ ہندوستان اسٹریٹجک پارٹنر شپ فوم کی ایک میٹنگ میں بھی انہوںنے کہا تھا کہ جب وہ واشنگٹن ہوائی اڈے پر اترے اور سڑک پر انکی گاڑی چلی تو انہیں محسوس ہوا کہ مدھیہ پردیش کی سڑکیں یہاں کی سڑکوں سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مدھیہ پردیش امریکہ، انگلستان اور کئی دیگر ملکوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Main khuli aakhon se sapne dekhta hoon claims shivraj singh chouhan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply