ناسا کے سابق سائنسداں و مہاتما گاندھی کے پوتے کانو رام داس گاندھی انتقال کر گئے

احمد آباد:مہاتما گاندھی کے پوتے اور ناسا کے سابق سائنسداں کانو رام داس گاندھی پیر کی شب گجرات میں سورت شہر کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد چل بسے۔
وہ 87 سال کے تھے۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ شیو لکشمی ہیں۔ گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو سورت میں انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس وجہ سے ان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہو گیا تھا اور وہ کوما میں چلے گئے تھے۔
کانو گاندھی ’دانڈی یاترا‘ پر مہاتما گاندھی کے ساتھ تھے۔ دانڈی یاترا کی جو تاریخی تصویر ہے اس میں گاندھی جی کی چھڑی تھامے جو بچہ دکھائی دیتا ہے وہ کانو گاندھی ہی تھے۔ ان کی بیوہ شیولکشمی کی بھی حالت نازک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahatma gandhis grandson kanu gandhi dies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply