بی جے پی کی ووٹ فیصد اضافہ مہم شروع

لکھنؤ:اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بڑی کامیابی درج کرنے کے بعد اب 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کے فیصد کو 60 فیصد پہنچانے اور فتح حاصل کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عوامی رابطہ مہم آج سے شروع کری ہے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے صدی تقریب کے موقع پر پارٹی کے نظریے کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔
عوامی رابطہ مہم ریاست کے تمام 1.47 لاکھ بوتھوں پر شروع کیا گیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کی تیسری سالگرہ 25 مئی کو اس کا اختتام ہوگا۔ مہم کے دوران ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کو بھی کم از کم پانچ بوتھوں پر پہنچنے اور پانچ دن تک اپنے حلقہ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔لوک سبھا انتخابات میں پارٹی نے 42 فیصد ووٹ بینک کو تقریبا 60 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا ہے۔

Title: maharashtra to release 2 5 tmc water to karnataka | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags:

Leave a Reply