مہاراشٹرکرناٹک کو 2.5ٹی ایم سی پانی دینے پر رضامند

بنگلور: مہاراشٹرا نے ریاست کرناٹک میں پینے کے پانی کی شدید قلت سے نمٹنے کے لئے کرناٹک کو دریائے کرشنا سے 2.5ٹی ایم سی پانی کی ا جرائی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ کرناٹک کے وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے یہ بات بتائی۔
انہو ں نے بنگلور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا کے وزیراعلی دیویندر فڈنویس نے ہمارے وزیراعلی سدارامیا اور مرکزی وزیر اننت کمار کی جانب سے کی گئی اپیل کے بعد کونیا ریزروائر سے پانی کی اجرائی سے اتفاق کیا ہے۔
یہ پانی جلد ہی کرناٹک کو جاری کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں دیویندر فڈنویس نے یقین دہانی کروائی ہے۔ مسلسل تیسرے بر س بھی کرناٹک شدید خشک سالی کا سامنا کررہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maharashtra to release 2 5 tmc water to karnataka 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply