مہاراشٹر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے:نائب وزیر اعلیٰ بہار

پٹنہ : اپنے پارٹی کارکنوں کو ممبئی میںنئے نمبروں والے کسی بھی غیر مراٹھا کے آٹو رکشہ کو جلا دینے کا فرمان جاری کرنے والے شیو سینا سربراہ راج ٹھاکرے کو کرارا جواب دیتے ہوئے لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجاسوی یادو نے کہا کہ مہاراشٹر اور یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔تیجاسوی نے کہا کہ راج ٹھاکرے کو یہ بات معلوم ہونا چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو راج ٹھاکرے کے خلاف فوری کارروائی کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ راج ٹھاکرے نے بہاریوں کو نشانہ بنایا ہوبلکہ وہ بارہا غیر مراٹھاو¿ں خاص طور پر بہاریوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ لیکن بی جے پی نے ان کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی۔مہاراشٹر میں حزب اختلاف کانگریس اور نیشنل کانگریس پارٹی نے بھی ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منافرت پھیلانے والی سیاست کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maharashtra not your baap ki jaagir lalus son tejaswi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply