مہاراشٹر اور کرناٹک کی حکومتوں نے ’پدماوتی‘ فلم کے لیے ہر ممکن حفاظتی بندوبست کا وعدہ کیا

نئی دہلی: متنازعہ فلم ”پدماوتی“ کے سنیما ہالوں کی زینت بننے پر ریاست میں امن و قانون کی صورت حال درہم برہم ہونے کے خدشہ سے حکومت اترپردیش کی اس فلم کو فی الحال ریلیز ہونے سے روکنے کے لیے درخواست پر مرکز نے اس معاملہ میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔ اس معاملہ کو اس نے ضلع انتظامیہ اور ریاستی پولس کی صوابدید پر چھوڑ دیا۔
دوسری جانب مہاراشٹر اور کرناٹک کی حکومتوںنے از خود فیصلہ لیتے ہوئے اس فلم کو دکھانے والے سنیما ہالوں کو بھرپور تحفظ بہم پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔مہاراشٹر کے وزیر داخلہ رنجیت پاٹل نے کہا کہ حکومت پہلے ہی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو تحفظ بہم پہنچا چکی ہے اور اب پدما وتی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے لیے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔
حکومت کرناٹک نے بھی ریاست قانون ساز کونسل میں بی جے پی ممبر لہر سنگھ کے مطالبہ خارج کر دیا۔ ریاستی وزیر داخلہ رام لینگا ریڈی نے کہا کہ اگر اس فلم کے ریلیز پر کوئی بدامنی ہوئی بھی تو ریاست حکومت سنیما ہالوں کو ہر ممکن تحفظ بہم پہنچائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maharashtra karnataka govts promise security for padmavati in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply