مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فضائی حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچے

لاتور(مہاراشٹر): مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیندر فدنویس جمعرات کی سہ پہر میں اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کا ہیلی کاپٹر تاروں میں الجھنے کے بعد لاتور میں ہنگامی حالات میں اتار لیا گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد فدنویس نے ٹوئیٹ کر کے اپنی خیر و عافیت سے مطلع کیا اور لکھا کہ وہ اور ان کے تمام ہمسفر محفوظ ہیں،فکر کی کوئی بات نہیں۔
امریکی ساخت کا سیکور اسکائی ہیلی کاپٹر کو بری طرح نقصان پہنچا لیکن یہ کرشمہ ہی تھا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی تک نہیں ہوا۔اس ہیلی کاپٹر میں جو محض چھ سات سال پرانا تھا ،چور افراد سوار تھے۔شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے پرواز بھرنے کے بعد پائلٹ میں غیر متوازن ہوا دیکھ کر ہیلی کاپٹر اتارنے کا فیصلہ کیا لیکن لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر تاروں میں الجھ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maharashtra chief minister devendra fadnavis chopper crash lands in latur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply