مہاراشٹر میں پل ٹوٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر صدر جمہوریہ کا اظہار صدمہ

نئی دہلی:صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے مہاراشٹر کے کونکن خطے میں ممبئی۔ گوا شاہراہ پر پل گرنے سے ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مہاراشٹر کے گورنر چنا منے نی ودیا ساگر راؤ کے نام ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں اس واردات کو سن کو بہت افسوس ہوا جس میں کچھ لوگ مہاراشٹر کے کونکن علاقے میں ممبئی۔ گوا شاہراہ پر پل گرنے کی وجہ سے پانی میں بہہ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لاشیں نکالی گئی ہیں اور تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاں ابھی چل رہی ہیں۔ اور انہیںیقین ہے کہ ریاستی حکومت اور دیگر ایجنسیاں مرنے والوں کے سوگوار کنبوں کو ہر طرح مدد فراہم کررہی ہوں گی۔ انہوں نے گورنر سے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں کہ اس قسم کے حادثات مستقبل میں نہ ہوں۔
انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین تک ان کے تعزیتی کلمات پہنچا دینے کی بھی گورنر سے درخواست کی اور کہا کہ وہ ان کے حق میں دعا گو ہیں کہ خدا انہیںناقابل تلافی نقصان کو جھیلنے کی طاقت اور حوصلہ دے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maharashtra bridge collapse president condoles deaths in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply