مہاراشٹر میں لاتور ناندیڑ روڈ پر دو گاڑیوں میں ٹکر7ہلاک

لاتور: مہاراشٹر کے لاتور ناندیڑ روڈ پر لاتور قصبہ سے 5کلومیٹر دور واقع کولپا گاؤں کے قریب منگل کو علی الصباح ایک ایس یو وی کروزر کی ایک ٹیمپو اور ایک دوسری ایس یو وی سے زورددار ٹکر ہو گئی جس میں 7افراد ہلاک اور 13شدید زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق کروزر ایس یو وی 8افراد کو ان کے گھر سے لے کر صبح کی ٹرین پکڑنے کے لیے تیز رفتار سے لاتور ریلوے اسٹیشن جارہی تھی کہ اس کا ٹائر پنکچر ہو گیا اور وہ سڑک کنارے کھڑے ٹیمپو کو روندتے ہوئے مخالف سمت سے آرہی دوسری ایس یو وی سی ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ کروزر ایس یو وی میںسوار 11افراد میں سے سات کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔چار دیگر زخمی ہو گئے۔

Title: maharashtra 7 killed 13 injured in latur nanded road accident | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply