مہاراشٹر کے نانڈیڑ ضلع میں جیپ کھائی میں جا گری،5ہلاک

ممبئی: مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں ایک جیپ گہرے کھڈ مین جا گری جس میں جیپ میں سوار پانچ افراد ہلاک اور10دیگر زخمی ہو گئے۔

پولس کے مطابق جمعرات کی شام جیپ مکھیڑ تحصیل میں ایک پل سے گذر رہی تھی کہ ڈرائیور کا اسٹئیرنگ وہیل پر ہاتھ بہک گیا اور جیپ لہرا کر کھڈ میں جاگری۔

جیپ میں15افراد سوار تھے اور مکھیڑ سے تریوپتی جا رہے تھے۔ جن میںسے پانچ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ باقی شدید زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ان شدید زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کی تحقیقات کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maharashtra 5 killed some injured in nanded road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply