نتیش این ڈی اے کا دامن چھوڑ دیں تو عظیم اتحاد میں واپس لیا جا سکتا ہے:کانگریس

نئی دہلی:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو کانگریس نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر وہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کا ساتھ چھوڑتے ہیں تو حلف پارٹیاں ان کا ہاتھ عظیم اتحاد میں تھامنے پر غور کر سکتی ہیں۔

کانگریس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں ہوئے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے دوران جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) اور بی جے پی کے درمیان کچھ اختلافات ہوگئے او ایک دوسرے کے خلاف بیانات سامنے آئے ہیں۔اس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان سب ٹھیک نہیں چل رہا۔

بار مین کانگریس کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے رام ولاس پاسوان اور اپیندر کشواہا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مین یہ عام خیال پایا جا رہا ہے کہ مودی حکومت پسماندہ اور کمزور طبقات کے خلاف ہے۔ اسی لیے پسماندہ ذاتوں پر سیاست کرنے والوں کے پاس اس کے علاوہ بی جے پی کا ساتھ چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ جاتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahagathbandhan can be revived if nitish cuts ties with nda congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply