شمالی بہار میں 5کی شدت کا زلزلہ

پٹنہ: بہار کے دارالخلافہ پٹنہ سمیت پورا شمالی بہار اتوار کی شب زلزلے سے لرز اٹھا۔ 11بج کر40منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر5ماپی گئی ہے۔کہیں سے بھی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے پانچ چھ سکنڈ تک محسوس کیے جاتے رہے۔زلزلہ کا مرکز نیپال کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین سے 50کلومیٹر نیچے ہونے کے باعث جھٹکے ہلکے ہی رہے۔اس زلزلے کے جھٹکے بہار کے مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، سیتا مڑھی، سیوہر،مدھوبنی اور سیوان اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Magnitude 5 earthquake shakes north bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply