ایک ہی بار ڈھائی لاکھ روپے نکالنا یقینی بنانے کے لیے اب شادی کے کارڈ پر مجسٹریٹ بینک کی شاخ کا نام لکھے گا

نئی دہلی: نوٹ بند کرنے کے باعث شادی والے خاندانوں کو ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے بینک سے ڈھائی لاکھ روپے نکالنے کی چھوٹ کے غلط استعمال کی شکایات کودورکرنے کے لیے شادی کے کارڈ پر مجسٹریٹ کے دستخط کے ساتھ بینک اور شاخ کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔
حکومت میں اعلی سطحی ذرائع نے بتایا کہ بڑے نوٹ بند کر نے سے ہونے والی پریشانیوں سے ضرورت مند لوگوں کو راحت دینے کے فیصلے کے ناجائز استعمال کی شکایتیں ملی ہیں کہ لوگ شادی کے کارڈ پر مجسٹریٹ سے دستخط لینے کے بعد کئی شاخوں میں جا کر ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے نکال رہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا جلد ہی ایک ہدایت جاری کر سکتا ہے کہ مجسٹریٹ شادی کے کارڈ پر دستخط کے ساتھ بینک کی شاخ بھی درج کرے تاکہ لوگ ایک کارڈ سے مختلف شاخوں سے رقم نہ نکال سکیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Magistrate to note down the bank branch on wedding card in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply