کیرل میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک مدرسے کے استاد کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا

کسار گوڈ: کیرل کے ضلع کسار گوڈ کے چورو گاؤں میں ایک مدرسے کے استاد کو ڈنڈوں سے پتھر وں سے مار مار ہلا ک کر دیا گیا۔پولس کے مطابق 30سالہ مولوی ریاض،جو کہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں مدیکیری کے رہائشی تھے ،مدرسہ اشاعت الاسلام سے متصل اپنے حجرے میں شدید زخمی حالت میں پڑے ملے۔
مولوی ریاض کے پڑوسی خطیب عبد العزیز موسلیار نے پولس کو بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے نصف شب کو ان کے کمرے پر پتھراؤ کیا تھا ۔اس حملے کا فوراً اعلانکیا گیا اور اعلان سنتے ہی جب مقامی باشندے جائے وقوعہ پہنچے تو انہوں نے مولوی ریاض کو خون میں نہایا پڑا پایا۔انہیں فوراً ہی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی چل بسے۔دریں اثنا انڈین یونین مسلم لیگ نے اس قتل کے خلاف احتجاج میں کسار گوڈ میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madrasa teacher bludgeoned to death in kerala dist in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply