پی او کے اور کالے دھن کے بعد کھیلوں میں بھی سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت: شیوراج

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کھیلوں کو بھی صاف ستھرا اور شفاف بنانے کیلئے اس میں بھی سرجیکل اسٹرائیک کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی نے یہاں اولمپک سلور میڈلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کے اعزاز میں جمعرات کو منعقد تقریب کے دوران یہ بات کہی۔
چوہان نے سندھو کو ان کی ماں اور کوچ پلیلا گوپی چند کی موجودگی میں سرفراز کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے خلاف اور حال میں کالے دھن پر سرجیکل اسٹرائیک کے بعد اب کھیل پر بھی سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے۔
ایسا اس لئے کیونکہ مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے اہم عہدوں پر ایسے افراد کا قبضہ ہے جو کھیلوں کے بارے میں نہ تو زیادہ جانتے ہیں اور نہ ہی اس کی ترقی کے لئے کچھ کرتے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہاکہ کھیل ایسوسی ایشن کے اہم عہدوں پر یہ لوگ محض بھیڑ جمع کرتے ہیں۔ان لوگوں کو فوری طور پر نکال کر کھیل کے تئیں مصروف عمل لوگوں کو ہی اہم ذمہ داریاں سونپی جانی چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madhya pradhesh cm shivraj chouhan says sport needs surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply