مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں ایک باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں ایک باپ نے اپنی بالغ بیٹی کوقتل کر کے خود کوپھانسی لگا لی۔ کولگواں تھانہ پولیس نے بتایا کہ آج صبح مقامی نئی بستی کے باشندے سریش سین (46) اور اس کی بیٹی منیشا (21) کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ سریش سین نے پیر اور منگل کی درمیانی رات پہلے اپنی بیٹی کو قتل کیا، اس کے بعد پھانسی لگا لی۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں کے پاس سے سریش سین کی ایک خود کشی تحریر بھی پائی گئی ہے، جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی بیٹی کی شادی نہ ہونے سے پریشان ہو کر وہ اس کا قتل کرکے خود بھی خود کشی کر رہا ہے۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

Title: madhya pradesh man commits suicide after killing daughter in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply