بھوپال اندور شاہراہ کی ناکہ بندی ، پھندا گاؤں بھی کسان تحریک کی لپیٹ میں ، پولیس پر پتھراؤ

بھوپال: ماہ جون کے اوائل سے مدھیہ پردیش میں جاری کسانوں کی تحریک آج دارالحکومت سے ملحقہ پھنداگاؤں میں پہنچ گئی۔ تحریک کر رہے کسانوں نے آج پھندا گاؤں میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے یہاں سیکورٹی کا خاصی اہتمام کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پھندا میں مظاہرہ کر رہے کسانوں نے پولیس اہلکاروں اور گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے بعد پولیس کو حالات کنٹرول کرنے کے لئے ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔
مظاہرین نے بھوپال-اندور ہائی وے کو بھی جام کر دیا۔ اس سے قبل کسانوں کے کثیر تعداد میں جمع ہونے کی خبر پر انتظامیہ نے بھی احتیاطا راستہ تبدیل کر دیا تھا۔پھندا میں کسان تحریک کے دوران کانگریس کے مقامی رہنما بھی وہاں موجود رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madhya pradesh farmers agitation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply