وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش نے اپنے باڈی گارڈ کو ہی تھپڑ رسید کر دیا

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان جو نہایت نامساعد حالات میں بھی گایت درجہ کے تحمل سے کام لیتے ہیں اس وقت ایک تنازعہ میں پھنس گئے جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انہیں اپنے باڈی گارڈ کو طمانچا مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ مبینہ طور پر پیر کے روز اس وقت کا ہے جب مسٹر چوہان آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل سردار پور قصبہ کا دور کر رہے تھے۔اگرچہ تھپڑ مارنے کا سبب ابھی تک معلوم نہیںہو سکا ہے لیکن کچھ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کا باڈی گارڈ مسلسل ٹھوکے مار رہا تھا جس پر جھنجھلا کر مسٹر چوان نے اس کے تھپڑ رسید کر دیا۔
جیسے ہی یہ خبر پھیلی کانگریس ترجمان پنکج چترویدی ٹوئیٹرپر مسٹر چوہان پر برس پڑے ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ ”وزیر اعلیٰ نے ایک پولس اہلکار کو تھپڑ مارا ہے۔ ان کے خلاف ایک سرکاری ملازم کی ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے کاکیس درج کوں درج نہیں کیا جارہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madhya pradesh cm shivraj singh chouhan loses his cool on bodyguard in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply