بی جے پی کو طبقہ طبقہ اور گھر گھر پہنچانا اصل مقصد: جھا

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے ممبر پربھات جھا نے آج کہا کہ پارٹی اقتدار میں ضرور آ گئی ہے لیکن اب اسے معاشرے کے ہر طبقے کے درمیان پہونچنا پارٹی کا بنیادی مقصد ہے۔
مسٹر جھا نے یہاں یو این آئی سے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو احساس کرانا ہوگا کہ یہ پارٹی ان کی اپنی ہے۔ اسی طرح غریبوں کو بھی محسوس کرانا ہوگا کہ بی جے پی ان کی ہی پارٹی ہے۔
سینئر پارٹی لیڈر نے کہا کہ اس کے لئے رہنماؤں کے ساتھ ہی کارکنوں کو انتھک کوشش کرنی ہو گی۔ کارکنوں کو اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سےتحریک لینی ہوگی جو دن رات عام لوگوں اور تنظیم کے لئے کام کرتے رہتے ہیں۔
بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے سابق صدر مسٹر جھا نے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہی نہیں ہے۔ ہم معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بی جے پی تنظیم اور حکومت دونوں قومی سطح پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے سماج کے آخری شخص تک پہنچنے کے لئے کام شروع کیا ہے اور ہر کارکن مرکز کی مودی حکومت کے دو سال کی اہم کامیابیوں کے ساتھ ہر شخص تک پہنچنے کا کام کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر دونوں کے ہی تئیں مرکز کی نریندر مودی حکومت سنجیدہ ہے اور ان کے قدم صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے سخت زبان میں وارننگ دی ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ صرف دہشت گردی کے مسئلے پر ہی بات ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madhya pradesh bjp president parbhat jha advices workers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply