سرحد پر بندوبست سے متعلق مدھوکر گپتا کمیٹی کی رپورٹ پیش

نئی دہلی: وزیر مملکت داخلہ کرن رجی جو کے مطابق حکومت نے سرحد کے حفاظتی اقدامات کو اور بہتر کرنے اور ہند۔ پاک سرحد پر لگی باڑھ کے آس پاس ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے طریقے تجویز کرنے کی خاطر وزارت داخلہ کے ریٹائرڈ سکریٹری مدھوکر گپتا کی صدارت میں جوکمیٹی تشکیل دی تھی اس نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے۔
کمیٹی نے خطرات اور سرحدی تحفظ ، فورسز کی سطح پر تجزیہ ، سرحد پر فوج کی تعیناتی ، بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکنا لوجی اور سرحد کے تحفظ کے لئے دیگر انتظامی امور جیسے معاملات پر سفارشات پیش کی ہیں۔اورحکومت نے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madhukar gupta committee submits its report in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply