مہاراشٹر اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے وقت ہنگامہ آرائی کرنے پر 19ممبران31دسمبر تک معطل

ممبئی:آج یہاں مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ پیش کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں اسپیکر ہری بھاؤ بگاڑے نے 19ممبران کو ایوان سے 31دسمبر تک معطل کردیا ہے ،جس کی وجہ سے یہ اراکین ن اور سرمائی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے ،ا ن میں این سی پی کے سنیئر ایم ایل اے جتیندر اہواڑ،بھاسکر جادھواور کانگریس کے ایم ایل اے عبدالستار بھی شامل ہیں جوکہ 9مہینے ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
آج اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے ساتھ پارلیمانی امور کے وزیر گریش باپٹ نے ان 19ممبران کو معطل کرنے کی تجویز ایوان میں پیش کی جنہوں نے بجٹ کے دوران اس کی کاپیاں اسمبلی کی عمارت کے باہر نذرآتش کیں اور ایوان میں بینرز اٹھائے اور نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہنچ گئے تھے۔
گریش باپٹ نے ان پر ایوان کی توہین کرنے کا الزام لگایا گیا کیونکہ 18مارچ کوریاستی وزیر مالیات سدھیر منگٹوار کے ذریعے بجٹ پیش کرنے کے دوران ان ممبران نے ہنگامہ آرائی کی اور ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ma 19 opposition mlas suspended until 31 dec by speaker for disrupting budget speech in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply