آر جے ڈی لیڈر محمد شہاب الدین دو ہرے قتل کیس میں ضمانت

پٹنہ: پٹنہ ہائی کورٹ نے 12سال پہلے دو بھائیوں کو تیزاب سے جلاکر ہلاک کردینے سے متعلق ایک کیس میں سابق ممبر پارلیمنٹ اور آر جے ڈی لیڈر محمد شہاب الدین کو ضمانت دے دی۔
جسٹس انجنا مشرا اور جسٹس آر کے مشرا پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ کے ذریعہ دی گئی ضمانت کے باوجود سابق ممبر پارلیمنٹ سیوان جیل سے باہر نہیں آسکتے کیونکہ وی دیگر کیسوں میں سزا کاٹ رہے ہیں ۔شہاب الدین کے وکیل وائی وی گری نے کہا کہ واقعہ کے 62مہینے بعد ان کے موکل کا نام مقدمہ قتل میں شامل کیا گیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے موکل شہاب الدین کو بے قصور بتایا۔مقتولین کے بڑے بھائی 36سالہ راجیو روشن کو ، جو اپنے دو بھائیوں کے قتل کو چشم دید گواہ تھا، گواہی کے لیے عدالت میں حاضر ہونے سے تین روز قبل16جون 2014کوہلاک کر دیا تھا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: M shahbuddin gets bail from hc in twin murder case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply