ہم اپنے وزیر اعظم کی حفاظت کا پورا پورا خیال رکھتے ہیں: وزیر داخلہ راج ناتھ

جموں:سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی قتل کرنے کی سازش پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت ہر شخص کی اولیں ترجیح ہے اور وزارت داخلہ وزیر اعظم کی حفاظت کا پورا پورا خیال رکھتی ہے۔

اور ہم ہمیشہ وزیر اظم کی حفاظت کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ماؤ پرست اور انتہاپسند اب اپنی ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہے ہیں۔اور ماؤ واد اور دہشت گردی کافی حد تک ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی چار سال کی مدت کے دوران نکسل زدہ اضلاع کی تعداد 175سے گھٹ کر 90رہ گئی اور ماؤ باغی تشدد میں بھی قرار واقعی کمی آئی ہے۔

اسی ضمن میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مہذب سماج میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔پورا ملک وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہے۔اس ملک کے عوام کی نیک خواہشات مودی کے ساتھ ہیں۔ان کو کچھ نہیں ہوگا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کو بھی نصیحت کی کہ اس سازش پر کانگریس جس طرح سے چلا رہی ہے اس کو بند کرنا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: M modis security topmost priority for everyone rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply