کروناندھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

چنئی:تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ و ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی طویل علالت کے بعد منگل کے روز چنئی کے کاویری ہاسپٹل میں انتقال کر گئے ۔وہ94برس کے تھے۔

ڈی ایم کے صدر کی موت کا اعلان ہوتے ہی پوری ریاست میں سخت حفاظتی بندوبست کر دیا گیاان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پوری ریاست میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ڈی ایم کے حامیوں کا جم غفیر ان کی رہائش کے باہر جمع ہو گیا ۔ویسے بھی کل رات ان کی حالت نازک ہونے کے بعد ہی بڑی تعداد میں لوگ اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ۔

ان کے بیٹے اور پارٹی کے ورکنگ صدر ایم کے اسٹالن نے پارٹی حامیوں سے پر سکون رہنے کی تلقین کی ۔تمل ناڈو حکومت نے بدھ کو ایک روز کی تعطیل اور ایک ہفتہ کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔اسپتال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسٹر کروناندھی نے شام 6بج کر 10 منٹ بر آخری سانس لی۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں28 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔

اسی دوران ڈی ایم کے نے تمل ناڈو حکومت سے درخواست کی کروناندھی کو انا میموریل کے قریب دفن کیا جائے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگرس صدر راہل گاندھی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔صدر جمہوریہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ” ایم کروناندھی کے انتقال کی خبر سن کر بے حد رنجیدہ ہوں“۔

انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی میں اور تمل ناڈو نیز ملک کی خدمت ان جیسے لیڈر کم ہی ہیں۔ ان کے انتقال سے ملک ایک عظیم ہستی سے محروم ہوگیا۔

میری نیک خواہشات ان کے اہل خانہ اور لاکھوں وابستگان کے ساتھ ہیںوزیر اعظم نے ٹوئیٹر پر ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک ایک مدبر ار دور اندیش سیاستداں سے محروم ہو گیا ہے۔وزیر اعظم مودی اورراہل گاندھی کے علاوہ کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزاد اور مکل واسنک بھی کروناندھی کے آخری رسوم میں شرکت کررہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: M karunanidhi dmk chief and former tamil nadu chief minister dies aged 94 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply