مرکزی حکومت کشمیر میں بحالی امن کے لئے صوفیوں کی مدد لے: مولانا انصار رضا

نئی دہلی:علما کے ایک وفد نے منگل کے روز وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے مل کر ان پر زور دیا کہ صوفیوں کے گہوارے کی حیثیت رکھنے والی ریاست جموں کشمیر میں حالات بہتر بنانے کے لئے وہاں صوفیوں کا ایک وفد بھیجا جائے۔
مولانا انصار رضا کی قیادت میں ایک 21 رکنی وفد نے وزیر داخلہ سے کہا کہ ایک ماہ میں ان کا تین دورہ کشمیر میں حالات کی سنگینی کا مظہر ہے۔ ایسے میں بلا تاخیر صوفیوں کی مدد لی جائے اور بین مذاہب ہم آہنگی میں ہمیشہ موثر کردار ادا کرنے والے صوفیوں کو وہ اپنی قیادت میں کشمیر لے جائیں۔ آل پارٹی وفد میں شامل کچھ لوگوں کی علاحدگی پسندوں سے ملاقات کی الگ سے کوشش پر مولانا کے مطابق وفد نے اختلاف کیا اور کہا کہ ایسی حرکتوں سے اجتماعی کوشش میں خلل پڑتا ہے۔ اس سے گریز کیا جانا چاہئے تھا۔
مولانا نے بتا یا کہ وزیر داخلہ کی توجہ کیو ٹی وی کی بحالی کی طرف بھی مبذول کرائی گئی اور کہا گیا کہ یہ برقی ذریعہ خیر سگالی کا موثر ذریعہ ہے۔ لاؤڈ اسپیکر سے اذان پر بعض حلقوں کے اعتراض کا مسئلہ بھی اٹھا یا گیا۔ ملاقات کے بعد مولانا نے بتا یا کہ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے تقریباً15 منٹ کی ملاقات میں وفد کی باتیں سنجیدگی سے سنیں اور مناسب قدم اٹھا نے کا یقین دلایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: M ansar raza in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply